نئی منزل ، گھر کی مرمت ، 37ہزار افراد کی آن لائن درخواستیں
5لاکھ تک قرض پر صرف 4700، 10لاکھ پر 9ہزار پر ماہانہ قسطادا کرنا ہوگی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت بلاسود قرضوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس ہوا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام چند ہی روز میں مقبولیت پکڑنے لگا۔نئی منزل بنانے ،گھر کی مرمت یا نئے کمرے کی تعمیر کیلئے 5سے 10 لاکھ تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے ۔ کچھ ہی دنوں میں37 ہزار سے زائد افراد نے آن لائن درخواستیں جمع کروا دیں جبکہ تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔ 5 لاکھ قرض پر صرف 4700 جبکہ 10 لاکھ پر 9 ہزار 300روپے ماہانہ اقساط ادا کرنا ہوں گی۔ دوسری طرف اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام میں بھی درخواست گزاروں کی تعداد 13 لاکھ 36 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئیں۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ 1 لاکھ 74 ہزار 842 افراد میں تقریباً 226 ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جاچکی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گھروں کی مرمت جیسی بنیادی ضروریات کی تکمیل کیلئے بلاسود قرضوں کی منظوری سے آسانیاں پیدا کی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments