کمشنر کابارشوں کی پیشگوئی پرشہر کے نشیبی علاقوں کا دورہ
واسا کے انتظامات چیک کئے ،بارش ہونے پر تیزرفتار نکاسی آب کی ہدایت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)بارشوں کی پیشگوئی پر کمشنر فیصل آباد ڈویژن عمران حامد شیخ نے شہر بھر کے نشیبی علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔وہ شیخوپورہ روڈ پر میثاق المال کے بالمقابل پونڈنگ پوائنٹ پرگئے اور واسا کے انتظامات چیک کئے ۔انہوں نے مشینری کے متعین ہونے کو چیک کیا اور کہا کہ بارش پرپانی کی تیز رفتار نکاسی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ واسا کیساتھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی،ہارٹیکلچر ایجنسی، میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر معاون اداروں کے آفیسر اور سٹاف فیلڈ میں موجود ہونگے۔ ڈویژن بھر میں مون سون سیزن کے دوران انتظامات کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی فیلڈ میں سرگرم ہیں۔کمشنر نے کریسنٹ سپورٹس گراؤنڈ میں زیر تعمیر سٹوریج واٹر ٹینک اورٹاٹا بازار لال ملز چوک کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے اہل علاقہ کو مون سون کے انتظامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے سمندری روڈ پر واسا مون سون آگاہی کیمپ کا دورہ کیا اور ضروری سامان کی موجودگی سمیت جنریٹر کے فعال ہونے کو چیک کیا ۔کمشنر نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا اور بتایا کہ سیف سٹی کے کیمروں سے بارش کے دوران شہر کے نشیبی علاقوں میں ٹیموں کی موجودگی اور پانی کی نکاسی کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔ ہائی ٹیک کیمروں سے پانی کی نکاسی کے وقت کا تعین کیا جائے گا۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے مانیٹرنگ کا مقصد کمزوریوں و خامیوں کی نشاندہی کرکے مزید مربوط انتظامات یقینی بنانا ہے ۔ایم ڈی واسا ثاقب رضا بھی انکے ہمراہ تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments