لاڑکانہ:میٹرک کے سالانہ نتائج جاری، طلبا نے میدان مار لیا

لاڑکانہ:میٹرک کے سالانہ نتائج جاری، طلبا نے میدان مار لیا

سائنس میں پہلی، دوسری پوزیشنوں پرقبضہ، طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیے ، نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد حارث شیخ نے 1017 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاڑکانہ کے طالب علم محمد حسین سانگی اور دی سٹی اسکول لاڑکانہ کے طالب علم نوفل شکیل احمد کٹپر نے 1016 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن جبکہ قائد عوام رینجرز اسکول لاڑکانہ کیمپس کی طالبہ حبا وسیم احمد تنیو نے 1015 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، دسویں جماعت کے جنرل گروپ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ڈاکٹر ایاز قادری، سچل کالونی لاڑکانہ کے طالب علم نور مصطفیٰ کھوکھر نے 781 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ ہائی اسکول جہان خان کے طالب علم عزیر مہر نے 775 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ رضائے مصطفیٰ پبلک اسکول جیکب آباد کے طالب علم محمد یونس جتوئی نے 726 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، دسویں جماعت کے سائنس اور جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات میں لاڑکانہ، قنبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور کندھ کوٹ اور دادو اضلاع کے تعلقوں میہڑ اور کے این شاہ سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 58 ہزار 435 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 48 ہزار 993 امیدوار کامیاب جبکہ 9 ہزار 468 امیدواروں کو فیل قرار دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...