تمام واسا ز کو مون سون میں فوری ردِعمل یقینی بنانیکی ہدایت
واسا کی ہیلپ لائن 1334کو چوبیس گھنٹے فعال رکھاجائے :سیکرٹری ہاؤسنگ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) مون سون سیزن کے دوران پنجاب واسا کا مرکزی کنٹرول روم مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ مون سون کے دوران فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں اور کسی بھی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات ہر وقت مکمل رکھیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ تمام واسا ایجنسیوں کی مشینری، آلات اور دیگر ضروری وسائل کو ہر وقت مکمل طور پر فعال اور آپریشنل رکھا جائے۔ انہوں نے تمام واسا حکام کو ہائی الرٹ رہنے اور مون سون کے دوران فوری ردِعمل کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے پنجاب واسا کی مرکزی ہیلپ لائن 1334 کو چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری اربن فلڈنگ، بارشی پانی اور نکاسی آب سے متعلق اپنی شکایات فوری طور پر ہیلپ لائن پر درج کرائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments