وزیر ثقافت سے ڈپٹی کمشنر مٹیاری کی ملاقات
کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر ثقافت و سیاحت و نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ سے ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد دانش ذاکر نے ملاقات کی۔
ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے وزیر ثقافت کو حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 283ویں عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات کی تیاریوں اور زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔سید ذوالفقار علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ عرس کے انتظامات کو بہتر اور یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت کے افسران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون اور رابطے میں رہ کر عوام کے لیے سہولیات کو یقینی بنائیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عرس مبارک کے تینوں روز تمام اداروں کے باہمی روابط کو مضبوط اور یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments