وزیرآباد:ستھرا ریڑھی بازار بارشی پانی میں ڈوب گیا

وزیرآباد:ستھرا ریڑھی بازار بارشی پانی میں ڈوب گیا

کاروبار بند ،محنت کش گھروں میں بیٹھنے پر مجبور‘نکاسی کیلئے اقدامات کا مطالبہ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )طوفانی بارش کے بعد وزیرآباد کا ستھرا ریڑھی بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ،بازار میں پانی جمع ہونے سے چھابڑی فروش شدید مشکلات کا شکار ہو گئے اور متعدد افراد فروٹ و سبزی کی ریڑھیاں بند کرکے روزگار سے محروم ہوکر گھر بیٹھنے پر مجبور ہو گئے ۔چھابڑی فروشوں کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر محنت مزدوری کرکے اہل خانہ کا پیٹ پالتے ہیں مگر بارش کے بعد پانی جمع ہونے سے کاروبار مکمل طور پر بند ہو گیا ،متعدد مقامی رہنماؤں اور متعلقہ حکام نے بازار کی بہتری، ٹف ٹائلوں کی تنصیب، مناسب شیڈ اور نکاسی آب کے مؤثر انتظام کے وعدے کئے لیکن تاحال کوئی عملی پیش رفت نظر نہیں آئی۔متاثرہ پھل و سبزی فروشوں نے کہا کہ نہ ان کے سروں پر چھت موجود ہے ، نہ ہی غلہ منڈی کی طرز پر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس کے باعث معمولی بارش بھی ان کیلئے معاشی بحران بن جاتی ہے ۔شہریوں ،ریڑھی بانوں اور چھابڑی فروشوں نے ایم این اے بلال فاروق تارڑ ،ایم پی اے وقار احمد چیمہ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ ستھرا ریڑھی بازار میں فوری طور پر ٹف ٹائل لگوا کر چھابڑی فروشوں کو مستقل اڈے بنا کر د ئیے جائیں اور بازار میں مؤثر نکاسی آب کا نظام قائم کیا جائے اور محنت کشوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...