مفت سبزی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز
اضافی رقبے پر بھی مختلف موسمی سبزیوں کی کاشت شروع کر دی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے \\\"سانجھی سبزی، سستی نہیں مفت\\\" منصوبے کے تحت ضلع سرگودھا میں مفت سبزی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔محکمہ زراعت کی فنی رہنمائی میں زرعی تحقیقاتی فارم چک (رسالہ) نمبر 5 میں دو کنال رقبے پر سبزیوں کی فصل کی کاشت کامیابی سے مکمل کر لی گئی، جبکہ منصوبے کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہوئے اضافی رقبے پر بھی مختلف موسمی سبزیوں کی کاشت کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر زرعی تحقیقاتی فارم سرگودھا نے زیرِ کاشت رقبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ فصل کی دیکھ بھال، آبپاشی اور دیگر زرعی امور بہترین انداز میں انجام دیے جائیں تاکہ معیاری اور بہتر پیداوار حاصل ہو سکے ،ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وڑن \\\"سانجھی سبزی، سستی نہیں مفت\\\" منصوبے کا مقصد اہلِ علاقہ، بالخصوص کم آمدن والے خاندانوں کو مفت اور تازہ سبزی فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے باہمی تعاون سے اس منصوبے کو مزید وسعت دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments