سمبڑیال:وار داتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزرسے محروم
موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئو ں نے بلال اور افتخار سے رقم ، موبائل فون چھین لئے
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ مین بازار میں محمد سلیم منشا کی اہلیہ خریداری کیلئے بازار آئی نامعلوم چور نے پرس سے ایک انگوٹھی ، ایک بریسلٹ اور70ہزار روپے چوری کرلئے ،تھانہ بیگووالہ کے موضع گھمنانوالی کے رہائشی بلال کے گھر سے ان کی عدم موجودگی میں سیف الماری کے تالے توڑ کر 2انگوٹھیاں ، 2بالیاں اور 5لاکھ روپے ،سمبڑیال کے محلہ ڈوبن پورہ میں حمزہ شہزادکے زیر تعمیر مکان سے الیکٹر ک موٹر اورڈرل مشین ،موضع بھوپالوالہ میں شاہد محبوب کا موٹر سائیکل دربار کے باہر سے چوری ،دھانانوالی میں قائم اعوان پٹرولیم سروس سٹیشن میں سوئے ہوئے شہری سکندر شہزاد کی جیب سے 30ہزارروپے کا موبائل فون جبکہ تھانہ بیگووالہ کے موضع روہیلہ سٹاپ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئو ں نے اسلحہ کے زورپر بلال سے 12500روپے ،موبائل فون ،افتخار احمد سے 35000روپے چھین لئے اورفرارہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments