ڈسکہ :ترقیاتی کاموں کیلئے کھدائی ، بارش سے صورتحال ابتر

ڈسکہ :ترقیاتی کاموں کیلئے کھدائی ، بارش سے صورتحال ابتر

نکاسی نہ ہونے سے پورا شہر ڈوب گیا ، پانی گھروں میں داخل ، قیمتی سامان خراب

ڈسکہ ،موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں ہونیوالی بارش سے شہر ڈوب گیا، کھدائی کئے گئے نالوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ، گلی محلے اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ۔ ڈسکہ میں گزشتہ رات سے شروع ہونیوالی بارش سے پورا شہر ڈوب گیا، گلی محلے اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ، ڈسکہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے مختلف شاہراہوں پر نالوں کی کئی کئی فٹ کھدائی کی گئی ہے ان میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے ، متعدد موٹرسائیکل سوار اور راہ گیر ان نالوں میں گر کر زخمی ہوگئے ، سڑکیں اور نالوں کی کھدائی کی وجہ سے پانی کا نکاس نہ ہونے سے بارش کا پانی گھروں میں داخل گیا او ر قیمتی سامان خراب ہوگیا۔ شہریوں نے بتایاکہ واحد شہر ہمارا ڈسکہ ہے جہاں ایک کام جو شروع کیا ہوا ہے اس کو مکمل کرنے کے بجائے دوسرے کا م کو شرو ع کردیاجاتا ہے۔

جس کام کو شروع کیاگیاہے پہلے اس کو پورا کیاجائے پھر دوسرا شروع کیاجائے یہاں پر ایک وقت میں درجنوں کام شروع ہیں ڈسکہ شہر کی کوئی سڑک ایسی نہیں ہوگی جس کو ترقیاتی کاموں کیلئے اکھاڑا نہ گیا ہو جس کی وجہ سے شہریوں کا گزرنا بھی محال ہوگیا ہے اب بارش کے پانی کی وجہ سے شہریوں کو اور مزید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے ۔وزیربلدیات پنجاب کے حلقہ کی کوئی گلی محلہ ’بازار او ر سڑک ایسی نہیں ہوگی جہاں پر بارش کا کئی کئی فٹ پانی کھڑا نہ ہوا ، شہریوں نے وزیراعلیٰ ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...