ڈی پی او کا تھانہ کینٹ کی عمارت فرنٹ ڈیسک، حوالات، محرر آفس اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) توقیر محمد نعیم نے تھانہ کینٹ اور خدمت مرکز سرگودھا کا سرپرائز دورہ کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی، شہری سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے تھانے میں صفائی، عوامی سہولت اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی دورے کے دوران ڈی پی او نے تھانہ کینٹ کی عمارت، فرنٹ ڈیسک، حوالات، محرر آفس اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ساتھ تھانے کی مجموعی صفائی اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ اور متعلقہ افسران کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں بعد ازاں ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے خدمت مرکز سرگودھا کا بھی دورہ کیا، جہاں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، درخواستوں کی پراسیسنگ اور دیگر خدمات کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments