ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ میاں مولا بخش ہسپتال کا اچانک دورہ
علاج معالجے ، ادویات کی فراہمی دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے گورنمنٹ میاں مولا بخش ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کے انتظامات، ادویات کی دستیابی اور ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، نرسری اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے علاج معالجے ، ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کے رویے اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر مریضوں اور ان کے لواحقین نے اپنی آراء اور تجاویز بھی پیش کیں، جن پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments