یونیورسٹی سرگودھا اورسرگودھا چیمبر کے درمیان مفاہمتی یادداشت
طلبہ کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق ہو گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا اور سرگودھا چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمتی یادداشت، طلبہ کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا اور سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اکڈیمیا انڈسٹری روابط کو فروغ دینے ، طلبہ کے لیے انٹرن شپ، روزگار، تحقیق اور سکلز ڈویلپمنٹ کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے تقریب کی میزبانی کی۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر ڈاکٹر محمد اشرف، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال سمیت یونیورسٹی اور کاروباری برادری کے نمائندے بھی موجود تھے ۔معاہدے کے تحت دونوں ادارے طلبہ اور فارغ التحصیل گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ، ملازمتوں، صنعتی تربیت، پیشہ ورانہ رہنمائی، مشترکہ سیمینارز، ورکشاپس، تحقیق، جدت پر مبنی منصوبوں اور مہارتوں کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments