ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری درخواستوں پر فوری احکامات جاری

ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری  درخواستوں پر فوری احکامات جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس قاضی علی رضا نے کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو درخواستوں پر فوری اور میرٹ کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔

کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں، جنہیں غور سے سنا گیا۔ انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ہر درخواست پر قانون کے مطابق شفاف اور بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور درخواست گزاروں کو پیش رفت سے بھی آگاہ رکھا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...