اراضی کو پانی لگانے کاتنازع،فائرنگ ، 3افرادشدید زخمی

اراضی کو پانی لگانے کاتنازع،فائرنگ ، 3افرادشدید زخمی

435 گ ب میں دوگروپوں میں تصادم ،2بھائی زخمی ہونیوالوں میں شامل

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کھیتوں کو پانی لگانے کے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو شدید زخمی کر دیا۔تھانہ سٹی تاندالیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 435 گ ب میں کھیتوں کو پانی لگانے پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 40 سالہ شاہد ایوب ، 40 سالہ شاہد ولد عباس اور اس کا بھائی 30 سالہ عرفان عباس شدید زخمی ہو گئے ۔ جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ پولیس نے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی بھی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...