بریڈنگ سیزن کے دوران تیتروں کو جنگل میں آزاد کر دیا گیا

بریڈنگ سیزن کے دوران تیتروں  کو جنگل میں آزاد کر دیا گیا

کمالیہ( نمائندہ خصوصی )ریٹائرڈ ڈی ایس پی خرم سعید خان نے محکمہ وائلڈ لائف کے رینجر انسپکٹر وقاص خان گادھی اور نوید شہزاد کی موجودگی میں تحفے میں ملنے والے تیتروں کو بریڈنگ سیزن کے پیش نظر کمالیہ کے جنگل میں آزاد کر دیا۔

اس موقع پر شرکائنے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بریڈنگ سیزن کے دوران پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے میں محکمہ وائلڈ لائف سے تعاون کریں تاکہ قدرتی ماحول اور حیاتیاتی تنوع کو محفوظ بنایا جا سکے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایسی کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...