نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پرخاتون کیخلاف مقدمہ درج

نفرت انگیز مواد شیئر کرنے  پرخاتون کیخلاف مقدمہ درج

کمالیہ( نمائندہ خصوصی ) ٹک ٹاک پر مبینہ نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق کمالیہ کے محلہ نادر آباد کی رہائشی یاسمین بی بی کیخلاف تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ انسپکٹر شیراز اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمہ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایسا مواد شیئر کیا جس سے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد میں اشتعال اور نفرت پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...