بچے کا اندھا قتل ٹریس، پندرہ سالہ کزن ہی قاتل نکلی
عائشہ گرفتار، احمد کو معمولی تلخ کلامی پر کسی کے وار سے مارنے کاانکشاف
لالیاں،چنیوٹ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) آٹھ سالہ بچے کا اندھا قتل ٹریس، پندرہ سالہ کزن ہی قاتل نکلی ۔تھانہ محمد والا کے علاقہ احمد آباد کے رہائشی شاہد میتلا کا بیٹا احمد دس روز قبل بچوں کے ہمراہ کھیلنے اپنے ڈیرے پر گیا واپس نہ آنے پر اہل علاقہ نے تلاش کیا تو بچے کی لاش کماد کی فصل سے ملی ۔والد کی درخواست پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کامقدمہ درج کر لیا ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس کا استعمال کرتے ہوئے مقتول کی کزن پندرہ سالہ عائشہ کو گرفتار کر لیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول کے ساتھ اسکی معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر اس نے کسی کے وار کر کے اسے قتل کر دیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی ڈی پی او چنیوٹ نے پولیس ٹیم کو شاباش کے ساتھ ساتھ تعریفی سرٹیفیکیٹس اور انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments