اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،شہری سراپا احتجاج

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،شہری سراپا احتجاج

سرکاری نرخ نامے آویزاں کیے جانے کے باوجود ان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا

سمندری(نمائندہ دنیا) سمندری میں روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش، پھل، سبزیاں، گوشت، مرغی، آٹا، چینی اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول فورس سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے ، جس کے باعث دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی کہ متعدد بازاروں اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخ نامے آویزاں کیے جانے کے باوجود ان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ انتظامیہ کی جانب سے مؤثر نگرانی نہ ہونے کے باعث منافع خور عناصر کھلے عام صارفین کا استحصال کر رہے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، اسسٹنٹ کمشنر سمندری اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول نظام کو فعال بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...