پروفیسر فیضان الحق کی یاد میں جی سی ڈبلیو کو60لاکھ کا عطیہ

پروفیسر فیضان الحق کی یاد میں جی سی ڈبلیو کو60لاکھ کا عطیہ

ہر سال 6طالبات کو سکالرشپس دیئے جائینگے ،تقریب میں خراج عقیدت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پروفیسر فیضان الحق کی یاد میں جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ انڈومنٹ فنڈ کیلئے 60لاکھ کا عطیہ جس سے ہر سال 6مستحق طالبات کو گولڈن سکالرشپس دیئے جائینگے ۔گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ممتاز ماہرِ طبیعات، محقق اور استاد پروفیسر فیضان الحق کی علمی و تدریسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے پروقار تقریب میں پروفیسر فیضان الحق کی بھانجی رابعہ آفتاب اور انکے شوہر آفتاب نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی دعوت پر شرکت کی اور پروفیسر فیضان الحق، انکے بھائی رضوان الحق اور والدین شاہ بیگم اور غلام دستگیر کی یاد میں جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ انڈومنٹ فنڈ کیلئے 60لاکھ کا عطیہ پیش کیا۔اس عطیے سے ہر سال 6گولڈن سکالرشپس دیئے جائینگے جن سے پی ایچ ڈی، ایم فل اور بی ایس فزکس جبکہ ایم فل اور بی ایس اکنامکس کی مستحق طالبات مستفید ہونگی۔ ڈاکٹر شازیہ بشیر نے خطاب میں کہا پروفیسر فیضان الحق نے پوری زندگی علم، تحقیق اور طلبہ کی خدمت کیلئے وقف کیے رکھی،آج انکے سینکڑوں شاگرد ملک و بیرونِ ملک مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انڈومنٹ فنڈاسلئے قائم کیا گیا ہے کہ کوئی بھی ہونہار طالبہ مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے ۔ ایک سال کے دوران یونیورسٹی کی تقریباً دو ہزار طالبات مختلف سرکاری، نجی اور عطیہ شدہ وظائف سے مستفید ہو چکی ہیں۔وائس چانسلر نے مخیر حضرات، صنعتکاروں، سابق طالبات اور اہلِ خیر سے بھی اپیل کی کہ وہ انڈومنٹ فنڈ میں اپنا حصہ ڈال کر مستحق طالبات کے روشن مستقبل میں کردار ادا کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...