ڈپٹی کمشنر کا ریسکیو، ریلیف اور بحالی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا ٍ
ڈپٹی کمشنر کا ریسکیو، ریلیف اور بحالی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا غیر معمولی بارشوں کے باعث پانی کا بہاؤ ڈرینوں کی گنجائش سے بڑھ گیا، بریفنگ
بھلوال (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے تحصیل بھلوال میں دیوال اور سالم ڈرین میں بارشی پانی کے شدید دباؤ کے باعث متاثرہ آبادیوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہوں نے ریسکیو، ریلیف اور بحالی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیوال اور سالم ڈرین کے کیچمنٹ ایریا میں غیر معمولی بارشوں کے باعث پانی کا بہاؤ ڈرینوں کی گنجائش سے بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں دونوں ڈرین اوور فلو ہو گئیں اور قریبی رہائشی آبادیوں اور زرعی اراضی میں پانی داخل ہو گیا۔ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ دیوال ڈرین کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ سالم ڈرین کی صفائی مکمل کر لی گئی ہے ۔ مزید برآں دیوال ڈرین کے پانی کا رخ سالم ڈرین کی جانب موڑ دیا گیا ہے ، جس سے پانی کا نکاس شروع ہو گیا ہے اور متاثرہ کھیتوں اور آبادیوں سے پانی کے اخراج میں تیزی آ رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments