ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کا سیف سٹی اور وکٹم سپورٹ سنٹر کا دورہ
سیف سٹی کنٹرول روم کے آپریشنل نظام، نگرانی انتظامات کا جائزہ لیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو بہتر تحفظ کی فراہمی کے لیے قائم کیے گئے سیف سٹی اور وکٹم سپورٹ سنٹر کا ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد کے ہمراہ دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سیف سٹی کنٹرول روم کے آپریشنل نظام، جدید کیمروں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی روک تھام اور نگرانی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے وکٹم سپورٹ سنٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انچارج سنٹر نے متاثرین کو فراہم کی جانے والی قانونی، نفسیاتی اور سماجی معاونت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے شہریوں کے لیے دستیاب سہولیات اور خدمات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور متاثرین کو فوری اور باوقار معاونت فراہم کرنے کے لیے جدید نظام متعارف کرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ جرائم کی روک تھام، مؤثر نگرانی اور فوری رسپانس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جبکہ وکٹم سپورٹ سنٹر متاثرہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے قانونی، نفسیاتی اور سماجی معاونت فراہم کرکے عوام کا اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت اور مؤثر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments