ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کاصفائی و نکاسی آب کاجائزہ

ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کاصفائی و نکاسی آب کاجائزہ

تمام زونل افسر،فیلڈ سٹاف صفائی و سینی ٹیشن آپریشن یقینی بنائیں:عبدالرزاق

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ایم ڈی/سی ای او ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر نے مون سون بارشوں کے بعد شہری و دیہی علاقوں میں صفائی و نکاسی آب انتظامات کاجائزہ لیا۔ مون سون بارشوں کے دوران ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ کی مؤثر سینی ٹیشن اور بارشی پانی کی بروقت نکاسی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ عبدالرزاق ڈوگر نے یونین کونسل نمبر 67اروپ کے علاقوں معافی والا، اروپ، کوٹلی اربنگ، جوہر ٹاؤن، البدر ٹاؤن، ریلوے ٹریک، محلہ شمس آباد، پونڈانوالہ، حیدری روڈ اور ملحقہ آبادیوں میں صفائی ، نکاسی آب، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن، ویسٹ لفٹنگ دیگر فیلڈ آپریشنز کا معائنہ کیا اورہدایت کی کہ مون سون   پرنشیبی علاقوں میں بارشی پانی کے فوری نکاس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، صفائی آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے جائیں۔ تمام زونل افسر اور فیلڈ سپروائزری سٹاف اپنے علاقوں میں صفائی و سینی ٹیشن آپریشن یقینی بنائیں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور افرادی قوت کو ہر وقت الرٹ رکھا جائے تاکہ شہریوں کو بارشوں کے دوران بھی بہترین ماحوال کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ صفائی اور نکاسی آب میں غفلت یا سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...