رجسٹریشن کے معاملات میرٹ کے مطابق نمٹائے جائیں:بلال سلیم
عوام کو بلاوجہ دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور نہ کیا جائے :ڈپٹی کمشنر کی ہدایت
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں رجسٹریشن سے متعلق امور، قانونی تقاضوں اور زیرِ التوا کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے تمام معاملات قانون اور میرٹ کے مطابق بروقت نمٹائے جائیں، شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام کارروائی میں مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بلاوجہ دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور نہ کیا جائے اور زیرِ التوا معاملات ترجیحی بنیادوں پر جلد نمٹا کر مقررہ مدت میں ریلیف فراہم کیا جائے ۔ اجلاس کے اختتام پر متعلقہ افسران کو رجسٹریشن نظام مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments