نجکاری کمیشن ، عمران غزنوی چیف کمیونیکیشن آفیسر تعینات
سٹرٹیجک کمیونیکیشن کو مضبوط،ادارہ جاتی ابلاغ کو عصری گورننس کیساتھ ہم آہنگ کیا جائیگا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) نجکاری کمیشن نے چیف میڈیا آفیسر کے عہدے کو جس پر عمران غزنوی تعینات ہیں، چیف کمیونیکیشن آفیسر (سی سی او) کے عہدہ میں فوری طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ اس عہدے کے از سر نو نئے نام کے ساتھ تعین سے سٹرٹیجک کمیونیکیشن فریم ورک کو مضبوط بنانے اور ادارہ جاتی ابلاغ کو عصری گورننس اور پبلک سیکٹر کے بہترین طریقوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ عمران غزنوی ادارے کے ابلاغ عامہ کی رہنمائی جاری رکھیں گے جبکہ سٹرٹیجک کمیونیکیشنز، میڈیا اور متعلقہ اداروں سے روابط، معلومات عامہ، اور بیرونی تعلقات پر ادارے کے مینڈیٹ کے مطابق بھرپور توجہ دی جائے گی۔ نجکاری کمیشن سٹیک ہولڈرز، میڈیا اور عوام کے ساتھ شفاف، بروقت اور موثر ابلاغ کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments