ایف ڈی اے کا ایکشن ،سرکاری اراضی پرناجائز تعمیرات مسمار
کارروائی میں ناجائز قبضے کے لیے استعمال ہونے والا سامان تحویل میں لے لیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیرِ انتظام رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹوں میں سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مین بکر منڈی روڈ پر کوثر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین پر قائم غیرقانونی ہوٹل، گودام، تندور اور دیگر ناجائز تعمیرات مسمار کر دیں۔کارروائی کے دوران ناجائز قبضے کیلئے استعمال ہونیوالا سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ قابض شخص کے خلاف چالان مرتب کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیا گیا۔ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج کی نگرانی میں اسٹیٹ آفیسر فاران ہاشمی کی سربراہی میں انسپکٹر اسلم انصاری اور دیگر عملے پر مشتمل ایف ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کے دوران کوثر آباد میں سرکاری اراضی پر قائم ناجائز تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام غیرقانونی ڈھانچے مسمار کر دئیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments