میڈیکل کالج کا قیام خطے کیلئے دیرپا منصوبہ ثابت ہوگا،کمشنر

میڈیکل کالج کا قیام خطے کیلئے دیرپا منصوبہ ثابت ہوگا،کمشنر

میڈیکل کالج کا قیام خطے کیلئے دیرپا منصوبہ ثابت ہوگا،کمشنراجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کو ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ کرنے اور میانوالی میں مریم نواز شریف میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے ٹرانزیشن کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر میانوالی، پرنسپل میانوالی میڈیکل کالج، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ میانوالی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران منصوبے پر ہونیوالی پیش رفت، ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈیشن، میانوالی میڈیکل کالج کے قیام، درکار طبی آلات، فیکلٹی، انسانی وسائل، انفراسٹرکچر، تدریسی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام مراحل مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے سے کام کرتے ہوئے درپیش مسائل کا فوری حل یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ویڑن کے مطابق میانوالی میں جدید طبی تعلیم اور معیاری علاج کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور میڈیکل کالج کا قیام خطے کے عوام کے لیے ایک اہم اور دیرپا منصوبہ ثابت ہوگا۔اجلاس میں منصوبے پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے اور تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...