ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

 ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری  میں شہریوں کے مسائل ترجیحی  بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو مقررہ وقت میں کارروائی کے لیے بھجوا دیں۔

انہوں نے کمپلینٹ سیل کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور بروقت داد رسی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...