ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی بہتر بنانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی بہتر بنانے کی ہدایت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ایڈمنسٹریٹر و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب واثق عباس ہرل اور دیگر افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے محلہ دلخوشاب، عمر روڈ، معظم شاہ اور مسکین پورہ میں جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کیا اور سوئی گیس روڈ پر ناقص صفائی اور نکاسی آب کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ڈیپ کلیننگ اور مستقل حل کی ہدایت جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...