ڈپٹی کمشنر خوشاب کا بارشی پانی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا بارشی پانی  کی موجودہ صورتحال کا جائزہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرموضع نلی میں ہل ٹورنٹ اور کینال جلال پور سے آنے والی بارشی پانی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنر خوشاب نے مون سون بارشوں، ہِل ٹورنٹس اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایریگیشن اورمتعلقہ محکموں کی تیاریوں اور انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ایکسیئن ایریگیشن نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو تمام صورتحال بارے بریف کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب موضع نلی کے متاثرین سے بھی ملے اور انکے مسائل سنے اور موقع پر ایکسیئن۔ایریگیشن کو موضع نلی کے رہائشیوں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...