پیدائش ، وفات ، طلاق کے اندراج کیلئے آن لائن ایپ متعارف
پیدائش ، وفات ، طلاق کے اندراج کیلئے آن لائن ایپ متعارف اب عوام کو بار بار یونین کونسلوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی ،اے سی
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور یسریٰ سہیل بٹ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اجمل منیر ، سیکرٹریز یونین کونسلز تحصیل شاہ پورکے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں عوام کی سہولت کیلئے حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے نئے پروگرامز پر بات کی گئی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اجمل منیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب محکمہ بلدیات نے بچوں کی پیدائش ، وفات ، نکاح اور طلاق کے اندراج کیلئے آن لائن ایپ متعارف کرائی ہے جس سے اب عوام کو بار بار یونین کونسلوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی ، آن لائن درخواست موصول ہونے کے بعد سیکرٹری یونین کونسل ضروری کاغذات کی تصدیق کے بعد اپروول دے دیتے ہیں ، شادی کرنے کے خواہشمند جوڑوں کی تصدیق بھی یونین کونسل کے سیکرٹری کر رہے ہیں جس کے بعد اجتماعی شادیوں کے تقریب میں ان جوڑوں کی مالی مدد کی جاتی ہے ، اسسٹنٹ کمشنر یسریٰ سہیل نے کہا کہ تحصیل میں متعدد دیہات آوارہ کتوں کے جھنڈ گھومنے کی اطلاعات مل رہی ہیں جن کے کاٹنے سے کئی شہری زخمی ہو چکے ہیں سیکرٹیری یونین کونسل عوام کے تعاون سے کتوں کو تلف کرنے کیلئے مناسب اقدامات شروع کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments