اپنا کھیت، اپنا روزگار 1275 کاشتکاروں سرٹیفکیٹس تقسیم

 اپنا کھیت، اپنا روزگار  1275 کاشتکاروں سرٹیفکیٹس تقسیم

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کامیاب کاشتکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ پروگرام کے تحت ضلع فیصل آباد کے 1275 کاشتکاروں میں 3707 ایکڑ زرعی اراضی کے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید نے کامیاب کاشتکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔تقریب میں کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ، ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق، ڈی جی کچی آبادی محمد شاہد، ارکان اسمبلی میاں طاہر جمیل، قدسیہ بتول، مسلم لیگی رہنما حاجی اکرم انصاری، فقیر حسین ڈوگر، عمر اسرار، خالد پرویز گل، رانا شعیب ادریس، آزاد علی تبسم، علی گوہر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جنیجو، اسسٹنٹ کمشنرز اور خوش نصیب کاشتکاروں نے شرکت کی۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ پروگرام کسانوں کی معاشی خودمختاری اور خوشحالی کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کامیاب امیدواروں کا انتخاب شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ محکمہ ریونیو مستحقین کو زمین کا قبضہ جبکہ محکمہ زراعت فی ایکڑ قرضہ اور دیگر سہولیات فراہم کرے گا۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ آج فیصل آباد کی تاریخ کا یادگار دن ہے ، جب بے زمین کسانوں کے لیے شروع کی گئی انقلابی مہم کا عملی آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے دیہی ترقی کو فروغ ملے گا اور بے زمین کاشتکار باعزت روزگار حاصل کر سکیں گے۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...