بارش کے بعد ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت
صوبائی وزیر بلال یاسین کا نکاسی آب کے انتظامات اور واسا عملے کی کارکردگی کا جائزہ
لاہور( سٹاف رپورٹر سے ) شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے نکاسی آب کے انتظامات اور واسا عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد اور متعلقہ ڈائریکٹر نے نکاسی آب کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے فیلڈ میں موجود عملے سے ملاقات اور آپریشنز بارے مسائل بھی دریافت کیے ۔ انہوں نے ایم ڈی واسا کو نشیبی علاقوں میں خصوصی مانیٹرنگ اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی تاکید کی۔مختلف ڈسپوزل سٹیشنز اور اہم شاہراہوں پر نکاسی آب کے عمل کا معائنہ کیا گیا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ مون سون کے دوران واسا اور ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہیں۔ بارش کے بعد ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہری مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مون سون سیزن میں عوام کی خدمت کیلئے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments