شہریوں کو بہتر سہولیات،صحت مند ماحول فراہم کرینگے ،ڈی سی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں بیوٹیفکیشن، بچوں اور عام شہریوں کے لیے پارکس اور ۔۔
سپورٹس گراؤنڈز کی فراہمی، سہولت و آن گو بازاروں کے قیام، شجرکاری مہم اور شہری سہولیات کی بہتری کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں سہولت بازاروں اور آن گو بازاروں کے لیے دستیاب مقامات، جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر صدر کی جانب سے شروع کیے گئے اقدامات کو سراہا اور اسی جذبے کے ساتھ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں جی ٹی روڈ، کلر سیداں، چک بیلی خان روڈ، ٹیکسلا جی ٹی روڈ اور دیگر اہم عوامی مقامات کی ترقی، خوبصورتی اور وہاں سہولت بازاروں کے قیام کے لیے موزوں مقامات کی فوری نشاندہی کر کے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ مقررہ اہداف بروقت مکمل کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments