غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز سے 800 کلو بدبودار گوشت تلف

غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز سے 800 کلو بدبودار گوشت تلف

غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز سے 800 کلو بدبودار گوشت تلف مضر صحت گوشت سرگودھا کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز کے خلاف کریک ڈاؤن، 800 کلو مضر صحت اور بدبودار گوشت برآمد کر کے تلف، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق کارروائی پنج پیر نہانگ ساہیوال کے علاقے میں موجود ایک غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے خلاف کی گئی، جہاں سے ناقص، بدبودار اور غیر معیاری گوشت برآمد ہوا۔ترجمان کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر نے موقع پر گوشت کی جانچ کی، جسے انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیتے ہوئے فوری طور پر 800 کلو گوشت ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مضر صحت گوشت سرگودھا کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی کر کے اسے شہریوں تک پہنچنے سے روک دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر قانونی سلاٹرنگ کیخلاف  مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...