آزاد کشمیر انتخابات پردونوں جماعتیں نورا کشتی میں مصروف :جماعت اسلامی
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں برسرِ اقتدار اور ماضی میں حکومت کرنے والی جماعتوں کی نام نہاد سیاسی کشمکش درحقیقت عوام کو گمراہ کرنے کی ایک کوشش ہے ۔
دونوں جماعتیں برسوں سے اقتدار میں آتی جاتی رہی ہیں، مگر عوام کو مسائل، مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی اور ناانصافی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ یہی فرسودہ سیاسی نظام ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکا ہے ۔ آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوران دھاندلی، بے ضابطگیوں اور انتظامی مداخلت شرمناک اقدام ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments