ماجو میں این ایل پی سمر اسکول کا انعقاد،اے آئی پر تربیتی سیشنز

ماجو میں این ایل پی سمر اسکول کا انعقاد،اے آئی پر تربیتی سیشنز

سرکاری محکموں،طلبہ ودیگرکی شرکت، مقامی زبانوں میں اے آئی سلوشنز پر زور مقامی زبانوں میں اے آئی کی ضرورت بڑھ رہی ہے ، ڈاکٹر شوکت وصی ودیگر

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے شعبہ سی راٹ کے زیراہتمام این ایل پی سمر اسکول 2026 کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعات، بینکنگ ، سرکاری محکموں، طلبا اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد شرکاء کو نیچرل لینگویج پروسیسنگ (این ایل پی)اور مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجیز سے روشناس کرانا اور ان کی عملی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔تربیتی سیشنز میں آئی بی اے کراچی کے ڈاکٹر خرم جونیجو، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد رفیع، ڈاکٹر یاسین خان، سیکیور اے آئی کے رضا عباس، اسری یونیورسٹی کے ڈاکٹر مطیع الرحمن جبکہ محمد علی جناح یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ ڈاکٹر شوکت وصی اور ڈاکٹر تفسیر احمد نے تربیت فراہم کی۔ڈاکٹر شوکت وصی نے کہا کہ اردو اور دیگر مقامی زبانوں پر مبنی اے آئی سلوشنز کی ضرورت بڑھ رہی ہے جس کے پیشِ نظر یونیورسٹی صنعت اور مختلف اداروں کو تربیت فراہم کررہی ہے ۔ڈاکٹر تفسیر احمد نے کہا کہ سمر اسکول کا مقصد این ایل پی اور مصنوعی ذہانت کے جدید رجحانات کو فروغ دینا اور اردو سمیت پاکستانی زبانوں میں تحقیق کو آگے بڑھانا ہے جبکہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ ماہرین نے کہا کہ تربیتی سیشن میں این ایل پی کمیونٹی کے فروغ اور اکیڈمیا، صنعت اور سرکاری اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی مؤثر کاوش ہے ۔سندھ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کے محمد یونس نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے سرکاری امور کو مؤثر اور خودکار بنانے کیلئے تربیت سے اہم رہنمائی حاصل ہوئی۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...