غیر معیاری مصالحہ جات تیار کر نیوالایونٹ سیل، مقدمہ درج

غیر معیاری مصالحہ جات تیار کر نیوالایونٹ سیل، مقدمہ درج

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کی چیکنگ کی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ مصالحہ جات اور دیگر فوڈ آئٹمز تیار کرنے والے یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز امتیاز حسین کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ اس دوران ایک نجی یونٹ میں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ مصالحہ جات، کلونجی اور دیگر فوڈ آئٹمز کی تیاری اور خرید و فروخت کا انکشاف ہوا۔ حکام کے مطابق ملزمان شہریوں کی صحت سے کھیل رہے تھے ۔ کارروائی کے دوران یونٹ کو سیل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...