شہر میں جرائم کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں،منعم ظفر خان

شہر میں جرائم کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں،منعم ظفر خان

تاجر میر رضاکے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہپیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی، گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اغواء کے بعد قتل ہونے والے نوجوان تاجر میر رضا علی کی رہائش گاہ بہادر آباد میں جا کر والد میر حسین و دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔تعزیت اور واقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر منعم ظفر خان نے اغواء و قتل کی واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس تاجروں اور عام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ شہر میں جرائم پیشہ عناصر روزانہ چوری، ڈکیتی اور اغواء سمیت دیگر وارداتیں کر رہے ہیں اور شہری اپنی قیمتی اشیاء اور جانوں سے بھی ہاتھ دھو رہے ہیں۔اس کے باوجود سندھ حکومت اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداران کا دعویٰ ہے کہ شہر میں جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ ہم میر رضا علی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ حکومت اور پولیس نوجوان تاجر کے اغواء و قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کرے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے والد میر حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ بیٹے کے قتل میں ملوث لوگوں کوگرفتار کرکے سزا دی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...