سرسید یونیورسٹی میں جاب فیئر، 120سے زائد کمپنیاں شریک

سرسید یونیورسٹی میں جاب فیئر، 120سے زائد کمپنیاں شریک

طلبا کوملازمتوں، انٹرن شپ میں مدد، دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اسٹالز لگائے گئےسائبر ٹیکنالوجی میں برتری برقرار رکھنے کیلئے انوویشن سے استفادہ کرنا ہوگا، گورنر سندھ

کراچی(سٹی ڈیسک)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں 120 سے زائد معروف قومی و بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی اور طلبا کوملازمتوں اور انٹرن شپ کے حصول میں براہ راست مدد، رہنمائی اور دیگر ضروری معلومات اورسہولیات فراہم کرنے کیلئے اسٹالز لگائے گئے ۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ریحان نے جاب فیئر کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں گورنر نہال ہاشمی نے ملکی سائبر ٹیکنالوجی میں نمایاں ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سائبر ٹیکنالوجی میں بہت آگے ہیں، برتری برقرار رکھنے کیلئے انوویشن اور جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔ گورنر نے زور دیا کہ اس تبدیلی کے سفر میں طلبا واساتذہ کردار ادا کریں۔ سرسید یونیورسٹی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سبقت حاصل ہے ، طلبہ کوڈیجیٹل دور میں کامیاب کیریئر کے حصول میں علم ومہارت فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے ۔ سرسید یونیورسٹی کے چانسلرمحمد اکبر علی خان نے کہاکہ جاب فیئر ایک ایساپلیٹ فارم ہے جوصنعتی وکاروباری اداروں اورطلبا کے مابین براہ راست ملاقات کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ اسکے ذریعے جامعہ اورصنعتی اداروں کے مابین موثر روابط استوار ہوتے ہیں جس سے طلبا کیلئے ملازمتوں کا حصول آسان ہوجاتا ہے ۔ایسے فورم طلبا کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں جو عملی زندگی میں ان کی کامیابی کا باعث بنتا ہے ۔ اس موقع پر رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی، ستارہ جرات (ملٹری) نے جاب فیئر کو طلبا کی بااختیاری اور صنعت و تعلیم کے درمیان مضبوط رابطے کا مظہر قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...