ایل ڈی اے مجموعی ریونیو اہداف حاصل کرنے میں ناکام
آمدن میں سب سے بڑا فرق کمرشلائزیشن فیس کی مد میں سامنے آیا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )مالی سال 2024-25 کے اختتام پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپنے مجموعی ریونیو اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔سرکاری دستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے نے مجموعی آمدن کا تخمینہ 48 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا تھا، تاہم ادارہ 37 ارب 68 کروڑ 90 لاکھ روپے ہی حاصل کر سکا۔ اس طرح مجموعی طور پر 10 ارب 48 کروڑ 60 لاکھ روپے کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا، جو مقررہ ہدف کے مقابلے میں 21.77 فیصد بنتا ہے ۔آمدن میں سب سے بڑا فرق کمرشلائزیشن فیس کی مد میں سامنے آیا۔ اس شعبے سے ایک ارب 85 کروڑ روپے کے برابر یعنی 18 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد وصولیوں کا ہدف مقرر تھا، لیکن ایل ڈی اے صرف 10 ارب 20 کروڑ روپے وصول کر سکی۔زمینوں کی فروخت بھی مالی اہداف کے مطابق نہ رہ سکی۔ اس مد میں 15 ارب 8 کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کرنے کا تخمینہ تھا، مگر اصل آمدن صرف 6 ارب 50 کروڑ 10 لاکھ روپے ریکارڈ کی گئی۔دستاویزات کے مطابق بزنس ریونیو کی مد میں بھی مقررہ ہدف حاصل نہ ہو سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments