امتحانی پرچوں کی ای مارکنگ کا منصوبہ ایک سال کیلئے مؤخر

امتحانی پرچوں کی ای مارکنگ کا منصوبہ ایک سال کیلئے مؤخر

رواں سال تمام امتحانی پرچوں کی جانچ روایتی (دستی) نظام کے تحت ہی کی جائے گی

لاہور(عاطف پرویز سے )لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں امتحانی پرچوں کی ای مارکنگ کا منصوبہ ایک سال کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق رواں سال تمام امتحانی پرچوں کی جانچ روایتی (دستی) نظام کے تحت ہی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت تمام تعلیمی بورڈز نے ابتدائی مرحلے میں کمپیوٹر سائنس کے پرچوں کے لیے آئی مارکنگ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، تاہم انتظامی وجوہات کے باعث منصوبے پر عملدرآمد ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ای مارکنگ کے لیے درکار امتحانی پرچوں کی تیاری، ڈیجیٹل نظام اور دیگر تکنیکی انتظامات مکمل کرنے کے لیے دستیاب وقت ناکافی تھا، جس کے باعث منصوبہ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی نے تمام تعلیمی بورڈز کو آئی مارکنگ کے مرحلہ وار نفاذ کے لیے ہدایات جاری کی تھیں۔ اس نظام کا مقصد امتحانی پرچوں کی جانچ کے عمل میں شفافیت، یکسانیت اور رفتار کو بہتر بنانا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضروری انتظامات مکمل ہونے کے بعد آئندہ سال سے امتحانی پرچوں کی آئی مارکنگ کا نظام مرحلہ وار نافذ کیے جانے کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...