صوبائی وزراسے بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے طلبا کی ملاقات
لاہور (خبر نگار )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیر مواصلات و تعمیرات صہیب برتھ سے بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں بلوچستان کے علاؤہ پختون خواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلبا بھی شامل تھے ۔ بلوچستان اور دیگر صوبوں کے طلبا پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے گرویدہ نکلے ۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے صوبائی وزرا سے مطالبہ کیا ہمیں 6 ماہ کیلئے پنجاب کی وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم دے دیں تاکہ ہمارا صوبہ بھی ترقی کر سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments