ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں جماعت اہل سنت کا مشاورتی اجلاس

ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں  جماعت اہل سنت کا مشاورتی اجلاس

بھلوال(نمائندہ دنیا )ماہ ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں جماعت اہل سنت کا مشاورتی اجلاس، علامہ مجاہد حسین نورانی متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب مرکزی جامع مسجد مین بازار بھلوال میں ماہ ربیع الاول شریف کی آمد اور جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اہل سنت کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت صدر جماعت اہل سنت بھلوال علامہ پیر عامر اسلم قادری نے کی، جبکہ شہر بھر سے علمائے کرام، سماجی شخصیات اور معزز شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں باہمی مشاورت اور متفقہ رائے سے علامہ مجاہد حسین نورانی کو جماعت اہل سنت بھلوال کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔  شرکاء نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اتحادِ اہل سنت کے فروغ، دینی سرگرمیوں کے انعقاد اور جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منظم کرنے میں مؤثر کردار ادا کریں گے ۔.

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...