سیلاب،سول ڈیفنس ، ضلعی انتظامیہ میں مؤثر رابطوں پر اتفاق

سیلاب،سول ڈیفنس ، ضلعی انتظامیہ میں مؤثر رابطوں پر اتفاق

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس مبشر ربانی کی ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان سے ملاقات

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس فیصل آباد ریجن مبشر ربانی نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان سے ملاقات کی، جس میں ضلع میں ممکنہ سیلابی صورتحال، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر کوارڈینیشن اور مشترکہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطہ برقرار ہے اور پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے باہمی تعاون اور بروقت ردعمل کی ضرورت پر زور دیا جبکہ سول ڈیفنس آفیسر سائرہ رفیق کی خدمات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مبشر ربانی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں سیلابی حفاظتی اقدامات، ریسکیو سرگرمیوں اور ادارہ جاتی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کے امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...