یوم استحصال کشمیر پر اندرون سندھ ریلیاں،بھرپور اظہار یکجہتی

یوم استحصال کشمیر پر اندرون سندھ ریلیاں،بھرپور اظہار یکجہتی

شرکا نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگائےمقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی، امن اور حق خودارادیت کیلئے خصوصی دعائیں

حیدر آباد، سانگھڑ ، شہدادپور، جھڈو، شکارپور، حب (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا)اندرون سندھ مختلف علاقوں میں یوم استحصال کشمیر قومی جذبے اور کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کے ساتھ منایا گیا اورریلیاں نکالی گئیں۔ حیدر آباد میں ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کی قیادت میں ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا انعقاد کیا گیا، شرکا نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگائے ۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی، امن اور حق خودارادیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ سانگھڑ میں ضلعی انتظامیہ کے تحت ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی،

جس میں ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید نے قومی پرچم لہرایا جبکہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور شہریوں نے شرکت کی۔ شہدادپور میں ریونیو اور محکمہ تعلیم کے تحت ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر قمرالدین راہپوٹو، سابق تعلقہ ایجوکیشن آفیسر انورزرداری، پیر اکرام رضا، راؤ محمد یوسف اور دیگر نے کی۔ جھڈو میں ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی، جس میں ٹاؤن آفیسر میر عاطف تالپور،وائس چیئرمین حاجی ظفر حسین آرائیں،سید اعجاز علی شاہ ودیگر نے شرکت کی۔ شکارپور میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی گئی، جس میں لیفٹیننٹ کرنل ضیا الرحمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شکارپور ون محمد فیضان چیمہ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکارو دیگر نے شرکت کی۔ حب سے نمائندے کے مطابق کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مہیم جان، یعقوب ساسولی کی زیرقیادت یکجہتی واک کاانعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...