صوبے میں 10، 20کلو آٹے کے تھیلوں کی فراہمی میں کمی

صوبے میں 10، 20کلو آٹے کے تھیلوں کی فراہمی میں کمی

ڈیمانڈ میں اضافہ ، 15کلو کا تھیلا 2150روپے میں ازخود فروخت ہونے لگا

لاہور (عمران اکبر )لاہور سمیت صوبہ بھر میں 10کلو اور 20 کلو آٹا کی سپلائی کم جبکہ ڈیمانڈ زیادہ ہے ، لاہور میں دس کلو آٹے کے تھیلے کی ایک لاکھ 10ہزار بوری کی سپلائی کم، ڈیمانڈ زیاہ ہے، گندم کی فی من قیمت 38 سو روپے کے نوٹیفکیشن کے اثرات سے گندم مزید مہنگی ہو گئی۔ لاہور کی اوپن مارکیٹ میں گندم فی من قیمت ازخود 47 سو روپے کی فروخت جاری، راولپنڈی گندم میں فی من 48 سو روپے تک پہنچ گئی، اسلام آباد میں فی من گندم 48 سو 25 روپے میں فروخت ،کراچی میں فی من گندم 5ہزار روپے تک پہنچ گئی، پشاور میں فی من گندم 5 ہزار تک ہوگئی، اسی طرح لاہور میں دس کلو کے تھیلے کی کم سپلائی کے باعث گیارہ سو 25 روپے میں فروخت جاری، 20 کلو آٹے کا تھیلہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں نایاب ہے، گندم مہنگی ہونے سے شہر میں دس کلو کے تھیلے کی سپلائی ایک لاکھ بوری کم ہے، لاہور میں یومیہ دس کلو آٹا کے تھیلے کی دو لاکھ 20ہزار ڈیمانڈ ہے، 15کلو کا تھیلا 2150 روپے میں ازخود فروخت ہونے لگا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...