شہدا پو لیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی : اختر فاروق
ڈی پی او اور دیگر افسروں کی یاد گار شہدا پر حاضری ، شہدا کے اہلخانہ میں تحائف تقسیم
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )یوم شہدا پولیس کے موقع پر گجرات پولیس کی جانب سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پولیس لائن گجرات میں یادگارِ شہدا پر گجرات پولیس کی جانب سے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈی پی او اختر فارو ق ، ایس پی انویسٹی گیشن حافظ امتیاز احمد اور دیگر افسر وں نے یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ گجرات پولیس نے نور مارکی میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں پولیس کے شہدا کی فیملیز کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ حاضرین کا کہنا تھا کہ شہدا کی ملک و قوم کیلئے دی گئی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔مقررین کا کہنا تھا کہ قوم کو شہدا پر فخر ہے اور ملک کی بقا ، سلامتی اوراستحکام کیلئے پوری قوم پولیس کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ڈی پی او گجرات اختر فارو ق نے کہا کہ شہدا نے معاشرے کے ناسوروں سے لڑتے ہوئے جانیں قربان کی ہیں،ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پرشہدا کی فیملیز اور بچوں میں خصوصی تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments