ڈسکہ:کشمیریوں پر بھا رتی مظالم کیخلاف ریلیاں ، نعرے بازی

 ڈسکہ:کشمیریوں پر بھا رتی مظالم کیخلاف ریلیاں ، نعرے بازی

پاکستان کشمیری بھائیوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا:مقررین

ڈسکہ (نمائندہ دنیا، نامہ نگار)ڈ سکہ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یومِ استحصال کشمیر منایا گیا اس سلسلے میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور کشمیر ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں ریلیوں کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر ، کشمیر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں محمدافضل منشا ، محمد عظیم بٹ ودیگرنے کی ریلیوں میں تاجروں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔شرکا نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ریلی کے دوران فضا ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘،’’پاک فوج زندہ باد‘‘اور’’پاکستان زندہ باد‘‘کے نعروں سے گونجتی رہی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ افضل منشا اور عظیم بٹ نے کہا کہ 5اگست 2019 کا دن کشمیری عوام کے لیے ایک سیاہ دن ہے جب بھارت نے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا شکار ہیں لیکن ان کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...