دو ٹرینیں بحال، مسافروں کو مزید سہولیات دینگے، حنیف عباسی

دو ٹرینیں بحال، مسافروں کو مزید سہولیات دینگے، حنیف عباسی

لاہور سے لالہ موسیٰ 20، ملتان سے سرگودھا کیلئے سروس 21اگست سے شروع ہوگی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے رواں سال مزید ٹرینیں بحال کرے گا اور مسافروں کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ وزارت سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور سے لالہ موسیٰ جانے والی بابو مسافر ٹرین 20اگست سے بحال کر دی جائے گی جبکہ ملتان سے براستہ جھنگ، سرگودھا جانے والی ساندل ایکسپریس 21اگست سے دوبارہ چلائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...