وہاڑی ،بھائی نے بھائی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا

وہاڑی ،بھائی نے بھائی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا

گھریلو تنازع پر بھائیوں میں جھگڑا ہوا، مقدمہ درج،فرار ملزم کی تلاش جاری

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میاں پکھی میں گھریلو تنازع پر بھائی نے بھائی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس تھانہ ماچھیوال نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق میاں پکھی کے رہائشی جبار نے مبینہ طور پر اپنے بھائی نثار پر چھری سے متعدد وار کیے ، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ نثار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطابق مقتول نثار کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی اور اس نے اپنے بھائی جبار کا بیٹا گود لیا ہوا تھا۔ دو روز قبل دونوں بھائیوں کی بیویوں کے درمیان کسی معاملے پر اختلاف ہوا جو بعد ازاں جھگڑے میں تبدیل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے اصل محرکات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...